جمعیت علمائے اسلام کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

122

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام نے پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرہونے والے اجلاس میں آئینی ترمیم پر مشاورت ہوگی ۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے اور اس بارے میں بتائیں گے۔

پی ٹی آئی کے وفد سے بھی مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات متوقع ہے ۔ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی قیادت کو آئینی ترامیم پرمشاورت کے معاملے میں آگاہ کریں گے او ر نئی پیش رفت کے بارے میں بتائیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.