2ماہ تک سمندر میں لاپتہ رہنے والا شخص معجزاتی طور پر زندہ مل گیا

66

ماسکو: روس کے مشرقی علاقے میں اوختسک سمندر میں وہیل مچھلیاں دیکھنے کے لیے جانے والا 46 سالہ میخائل پیچوگن 67 دن تک لاپتا رہنے کے بعد بالآخر مل گیا۔

 

ایک ماہی گیر کشتی کے عملے نے اسے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور گہرے سمندر میں ایک ربڑ کی کشتی میں پایا۔ اس کشتی میں میخائل کے بھائی اور 15 سالہ بھتیجے کی لاشیں بھی موجود تھیں، جو وہیل مچھلیاں دیکھنے کے لیے نکلے تھے اور اپنے ساتھ دو ہفتے کا کھانا لے کر گئے تھے۔

 

میخائل کی اہلیہ نے بتایا کہ سفر کے دوران ان کا وزن تقریباً 100 کلوگرام تھا، لیکن جب انہیں بچایا گیا تو ان کا وزن آدھا رہ گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا وزن ہی شاید ان کی بقاء میں مددگار ثابت ہوا۔

 

یہ واقعہ ایک معجزہ قرار دیا گیا اور میخائل کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو "کچھ حد تک مستحکم” قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.