عمر عبداللہ ایک بار پھروزیر اعلی کے عہدے پر فائز

80

سری نگر:عمر عبداللہ نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے  عہدے کا حلف دیا۔

حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد نے اکثریت حاصل کی، جس کے تحت 90 رکنی اسمبلی میں 53 نشستیں جیتی گئیں۔ نیشنل کانفرنس کو 42 اور کانگریس کو 6 نشستیں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ چار آزاد امیدوار اور عام آدمی پارٹی کے ایک رکن نے بھی نیشنل کانفرنس کی حمایت کی۔

عمر عبداللہ اس سے قبل بھی 2009 سے 2014 تک مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور اب دوبارہ اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.