دوسراٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم 366 رنز بنا کر آؤٹ

74

ملتان: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری تھا، جس میں پاکستان کی ٹیم 366 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 

دوسرے دن کے کھیل میں محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سلمان علی آغا نے 31 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد ساجد خان صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس سے ٹیم کی مشکلات بڑھ گئیں۔

پہلے دن پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے۔ دوسرے دن، محمد رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 رنز کے ساتھ بیٹنگ شروع کرنے آئے۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، جیسے عبداللہ شفیق نے 7، سعود شکیل نے 4، اور کپتان شان مسعود نے 3 رنز بنائے۔ لیکن کامران غلام نے شاندار سنچری اسکور کی، 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صائم ایوب نے بھی 77 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔

 

یہ بھی یاد رہے کہ انگلینڈ اس سیریز میں ایک صفر کی برتری رکھتا ہے، اس لیے پاکستان کو کامیابی کے لیے مزید محنت کرنی ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.