تحریک انصاف 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کرے گی،پارٹی کے تمام عہدیداروں کو ہدایات جاری

123

اسلام آباد:تحریک انصاف 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کرے گی،پارٹی کے تمام عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم ترین اجلاس کے موقع پرپی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
ایس سی اوسمٹ کیلئے سربراہان حکومت 15 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور 15 اکتوبر کی شام میزبان وزیراعظم کی جانب سے مہمانوں کےاعزازمیں عشائیہ دیا جائے گا۔اسلام آباد میں 16 اکتوبرکی صبح ایس سی او کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سمٹ کی صدارت کریں گے۔
کانفرنس میں کئی ممالک کے صدور اور وزیراعظم شرکت کریں گے۔ اس روز 900 وفود اسلام آباد میں ہوں گے۔ بھارت سمیت 200 سے زائد انٹرنیشنل میڈیا ارکان بھی موجود ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.