بیجنگ: کھانا پکانے کے شعبے میں بھی روبوٹس نے قدم رکھ دیا۔ اب چین میں آپ کو روبوٹس شیف کھانا بناتے نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے پہلے روبوٹ شیف کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب روبوٹ ہوٹل میں کھانا بنائیں گے۔ بیجنگ میں پہلے روبوٹ شیف کو لائسنس جاری کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ روبوٹ چپس اور فرائیڈ چکن جیسے کھانے تیار کریں گے۔ روبوٹ اجزا کی پہچان، کھانا پکنے کے وقت کا حساب رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.