شہروز کاشف دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے

125

لاہور : پاکستان کے نوجوا ن کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا،  وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

 

’براڈ بوائے‘ کے نام سے مشہور شہروز کاشف  آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پر پہنچے۔ وہ سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں۔

 

یاد رہے کہ سربازگزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دے کرپہلے پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کیا ۔

 

شہروز کاشف نے ایٹ تھوزنڈر سر کرنے کاآغاز 2019 میں کیا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا۔

 

شہروز کاشف کا اس کامیابی پر کہنا تھا کہ دنیا کی 14بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھا،نوجوان کوہ پیما نے کہا کہ میرے لئے یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

تبصرے بند ہیں.