پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مختلف اضلاع میں رواں ہفتے میں خسرے کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔کے پی میں خسرے کے سب سے زیادہ 21کیسز باجوڑ ڈی ایچ کیو خار سے رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق باجوڑ اور پشاور میں 21 کیسز، شانگلہ میں 20 کیسز، ڈی آئی خان میں 17 کیسز اور مالاکنڈ میں خسرہ کے 11 کیسز سامنے آئے جبکہ بنوں اور لوئر دیر میں 10، لوئر کوہستان میں 6 اور صوابی میں خسرہ کے 9 کیسز سامنے آئے۔
تبصرے بند ہیں.