ملتان ٹیسٹ: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ،6 وکٹ کے نقصان پر پاکستان کی بیٹنگ جاری

135

ملتان:  ٹیسٹ کے دوسرے روز  6 وکٹ کے نقصان کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

 

گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔میچ کے پہلے  دن کے اختتام پر  پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔

 

بیٹنگ پچ پر پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ  اور سعود شکیل موجود ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن  گرین شرٹس کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب  جلد ہی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد  بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تھا ۔

 

شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی  بعد ازاں  عبد اللہ شفیق 102  اور کپتان شان مسعود  151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ، پاکستان کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کے طور پر گری جب سابق کپتان   30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے,

 

واضح  رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.