شادی شدہ قیدیوں کے لیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

74

کویت سٹی:شادی شدہ قیدیوں کے لیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے ملک کے مرکزی جیل کمپلیکس کے اندر  قیدیوں کو ان کی فیملی سے ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب کویت کے وزارت تجارت نے پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین پر کاروبار کرنے یا کسی کاروبار میں شریک بننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس بارے میں متعلقہ حکام کاکہنا ہے کہ  قیدیوں   کو  سہولت جہرہ گورنریٹ کے علاقے سلیبیہ میں جیل کمپلیکس کے اندر  دی جائے گی ۔اگرچہ کسی سرکاری افتتاحی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

فیملی ہاؤس قیدیوں کو جیل کمپلیکس کے اندر خصوصی طور پر بنائے گئے ہاؤسنگ یونٹس میں اپنے شریک حیات، بچوں، والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ وقت گزارنے کے قابل بنائے گا۔

انتظامیہ اس بات کا تعین کرے گی کہ کون سے قیدی ان نجی خاندانی دوروں کے لیے اہل ہیں یا نہیں ۔

تبصرے بند ہیں.