بلاول بھٹو نے جماعت اسلامی کی دعوت قبول کرلی، 7 اکتوبر کو احتجاج میں شرکت کا اعلان

89

اسلام آباد:بلاول بھٹو نے جماعت اسلامی کی دعوت قبول کرلی،   7 اکتوبر کو  اسرائیل مخالف احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے اسرائیل مخالف احتجاج میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خواتین اور بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، صورتحال پر پورے پاکستان کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   مسلمانوں کی زمین پر قبضے کےلیے اسرائیل نے سازش کی، 7 اکتوبر کا بہانہ بنا کر وہ گریٹر اسرائیل کے نظریے کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے پاکستان کے عوام ان کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے، اسرائیل کو عالمی حقوق کی پرواہ نہیں ہے، موبائل فونز کو پیجر میں تبدیل کرکے پھاڑا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کےاحتجاج میں شریک ہوں گے، مسئلہ فلسطین پر ہم مثبت سیاست کرنے کی کوشش کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں کلچر ہے کہ سیاست کو نفرت میں تبدیل کردیتےہیں، ایسے معاملات میں اختلافات کو بھلا کر ایک ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.