لاہور:پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارشوٹر اظہر بٹ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا ۔ شوٹر اظہر بٹ کے گینگ کا ایک ساتھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک بھی ہوا تھا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹر اظہر نے ساتھی کی ہلاکت کے بعد جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردیا تھا ۔ شوٹر اظہر اسلام پورہ میں بیوی اور تین بچوں کیساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق معاشی حالات سے تنگ آکر شوٹراظہر نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا ۔ ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اظہر بٹ کے فرار دوساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشیشں جاری ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.