شعیب شاہین کی ضمانت منظور ، فوری رہائی کا حکم

47

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سِپرا نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کے جج طاہرعباس سِپرا نے  پی ٹی آئی کے رہنماؤں شیر افضل، شیخ وقاص، احمد چٹھہ اور احمد علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شعیب شاہین کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔اس موقع پر وکلا ریاست علی آزاد، عمیر بلوچ اور تفتیشی افسر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

تبصرے بند ہیں.