بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی مختلف کیسز میں عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

29

اسلام آباد : عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مختلف کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

 

عدالت نے گزشتہ سماعت میں  جیل حکام سے جوا ب مانگا تھا اس کے باوجود عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی نہ کروانے کے حوالے سے جیل حکام نے آج بھی جواب  جمع نہیں کروایا جس پر عدالت نےحکام سے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔

 

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 4 ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہے تاہم  عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے جس پرعدالت نے عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.