سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی

9

اسلام آباد : حکومت نے سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کردی ، جس کے بعد اب وہ کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکیں گے۔آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے، سرکاری معلومات و دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں، سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈ یا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکے گا۔

 

 

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتے اور بغیراجازت سوشل میڈیاکی کوئی بھی ایپ استعمال نہیں کرسکےگا۔

 

سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیاپراظہاررائےیابیان بازی نہیں کرسکتا جبکہ سرکاری دستاویز،معلومات غیرمتعلقہ افرادکےساتھ شیئرنہیں کی جاسکتی۔

 

 

مراسلے کے مطابق ملازمین ایسی رائے یا حقائق بیان نہیں کرسکتے جس سےحکومتی ساکھ متاثرہو اور حکومتی پالیسی،فیصلوں،ملکی خود مختاری اور وقار کے منافی بات کی اجازت نہیں۔

 

 

 

سرکاری ملازمین کواکثرسوشل میڈیاپربحث و مباحثہ کرتےدیکھاگیاہے لیکن ملازمین اپنی سیاسی رائےسےمتعلق کوئی چیزفارورڈنہیں کریں گے اور ملازمین سول سروس سےمتعلق نا مناسب الفاظ کااستعمال نہ کرنےکےپابندہوں گے ساتھ ہی حکومتی امورسےمتعلق غیرتصدیق شدہ گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کاحصہ نہیں بنیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.