سندھ میں ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا

84

 

کراچی: سندھ میں ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کردیا گیا۔سندھ میں  ہوم سولر  سسٹم  پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی۔   چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے غریبوں میں سولر سسٹم تقسیم کردیے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہوم سولر سسٹم کا سوئچ آن کر کے افتتاح کیا۔ بعدازاں مستحق افراد میں سولر سسٹم تقسیم کیے۔

اس حوالے سے وزیراعلی ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور ناصر شاہ نے چیئرمین کا استقبال کیا۔

صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بارش کی وجہ سے آج کراچی اور لاڑکانہ میں سولر پینل کی تقسیم کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بجٹ میں رقم مختص کی، ابتدائی طور پر دو لاکھ افراد کو سولر پینل ، پنکھا ، چار بلب اور چارجر فراہم کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.