کراچی :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ پلاننگ اورکام کرنےمیں وقت لگتا ہے ۔منشورکےمطابق غریب عوام کوسولردے رہےہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی ہاؤس میں سندھ میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاننگ اورکام کرنےمیں وقت لگتا ہے منشورکےمطابق غریب عوام کوسولردے رہےہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی،بجلی کےبلوں سےمتاثرہ افراد کوریلیف دینا چاہتےہیں، الیکشن میں غریب عوام کوریلیف دینےکا اعلان کیا تھا، اب دوسری جماعتوں میں بھی غریب عوام کوریلیف دینےکی سوچ آئی ہے، سولرسکیم ہمارےمنشورکا حصہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ تھرکول میں سستی بجلی پیدا ہوتی ہے، سندھ حکومت نے تھرکول کے ذریعی سستی بجلی فراہم کی، ہم ونڈ پاور میں بھی انویسٹ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سولر پارک قائم کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ اپنے عوام کو سندھ حکومت کے ذریعے کم قیمت میں بجلی فراہم کریں، بہت جلد سندھ بھر کے غریب لوگوں کو سولر مفت فراہم کریں گے۔
سندھ کےہرڈسٹرکٹ میں سولرپہنچائیں گے، 200یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنےوالوں کوریلیف دے رہےہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی کا بل اتنا آتا ہےتوکرنٹ لگ جاتا ہے، وفاق کےادارے کام نہیں کررہے، وفاق کا بجلی کا نظام تباہ ہوگیا ہے، انشااللہ! جب پیپلزپارٹی کووفاق میں حکومت کا موقع ملےگا توعوام کےمسائل کا حل نکالیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےذریعےغریب طبقے کوریلیف پہنچارہےہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بجلی کےحوالےسےپائیدارحل چاہتےہیں، گرین انرجی کےذریعےبجلی کےبلوں میں ریلیف پہنچاسکتےہیں، لاڑکانہ کےعوام18گھنٹےکی لوڈشیڈنگ برداشت کررہےہیں،آج کوئی لانگ مارچ،عدم اعتماد نظرنہیں آرہا لیکن وفاق کا فیصلہ سمجھ سےباہرہیں، چیف منسٹررابطہ کریں گے وزیراعظم ہمیں سستی بجلی کےحوالےسےقائل کریں۔
تبصرے بند ہیں.