بھارتی گجرات میں تیز بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری،حادثات میں 3 افراد ہلاک

23

ممبئی : گجرات میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری جس  کی وجہ سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔بھارت کی مزید ریاستوں میں بھی تیزبارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احمدآباد میں پچھلے دو روز سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

احمد آباد میں آج صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مسلسل بارش ہوئی۔ تیز بارشوں سے سڑکیں تالاب بن گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

 

 

 

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ تیز بارش آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

 

 

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث تمام پرائمری اسکولوں میں منگل کو تعطیل کر دی گئی۔ مسلسل بارش کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں سب سے زیادہ بارش موروا دیہات میں 6.1 انچ ریکارڈ ہوئی۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ  گجرات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے، گجرات میں حالیہ مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 99 ہوگئی۔

 

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست گجرات، گوا اور مہاراشٹرا میں آئندہ چند روز میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.