ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ، ایاز صادق

16

اسلام آباد:سپیکر  قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں  ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔اس میں مزید  قومی اسمبلی کے نویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیےکے حوالے سے بھی  بات چیت ہوئی۔

 

ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں نزہت صادق، خالد حسین مگسی، نور عالم خان، شگفتہ جمانی، گوہر علی خان، عامر ڈوگر، سید امین الحق، علی محمد خان، زرتاج گل، سید حفیظ الدین ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  ممبران قومی اسمبلی نوید قمر، شیخ آفتاب، شہلا رضا، طارق فضل چوہدری، اعجاز جاکھرانی بھی شریک تھے۔

 

 

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

 

اعلامیہ کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے سے متعلق بات چیت ہوئی، قومی اسمبلی کا مورخہ 26 اگست سے شروع ہونے والے اجلاس کا دورانیہ دو ہفتے رکھنے کی تجویز دی گئی۔ ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی کے نویں اجلاس کے دورانیے میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، اس سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔

 

 

 

 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے بدھ یا جمعرات کو طلب کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.