سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی وحدت کوخطرہ ہے جس کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنوں کی بات ہے سانحہ 9مئی کے ملزمان انجام کو پہنچیں گے انہو ں نے کہا کہ فیض حمید سمیت دیگر کو سزا ہونے کا سو فیصد امکان ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہےاسے اگرجلسہ کامیاب نظر آتا تو بانی پی ٹی آئی کبھی اسے منسوخ نہ کرتا۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ منسوخ ہونے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں جبکہ پی ٹی آئی اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کیلئے جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آ رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.