"پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی پراعتماد میں نہیں لیا”،محمود اچکزئی ناخوش ، اپوزیشن الائنس کا اجلاس بلا لیا

51

اسلام آباد:پی ٹی آئی جلسہ ملتوی ہونے پر محمود اچکزئی  نے شکوہ کرتےہوئے کہاکہ  پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی  پراعتماد میں نہیں لیا۔ذرائع کاکہنا ہےکہ  محمود اچکزئی نے   شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ ملتوی کرتےوقت پوچھاتک نہیں گیا۔

واضح رہے کہ محمود اچکزئی نے اپوزیشن الائنس کا اجلاس بلا لیا ہے۔  اس میں سنی اتحادکونسل،مجلس وحدت المسلمین
کےسربراہان شرکت کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ  تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قیادت اور جماعتیں جلسے میں شرکت کے لیے تیار تھیں، اپوزیشن الائنس کی جماعتوں کو آگاہ کیے گئے بغیر جلسہ منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.