10 ارب ڈالر کا قرض کوئی مسئلہ نہیں،  پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا: اسحاق ڈار

80

 

اسلا م آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے حکومت مخالفین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسی پھیلانے والے سن لیں  10 ارب ڈالر کا قرض کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا۔

 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈار  نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے ، پیشگوئی کی گئی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا لیکن ہم نے سب کو غلط ثابت کیا۔ انھوں نے  کہا پی ڈی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ہر قسم کے چینلج کا مقابلہ کررہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ ترقی کے سفر میں آنے والے اسپیڈ بریکرز کو ختم کرنا ہوگا، 2013 سے 2017 تک معاشی ترقی کا سفر تھا۔اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔

 

انھوں نے کہا وزیراعظم کی ساری توجہ غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے۔معاشی ترقی کیلئے ایکسپورٹ  کو بڑھانا بڑا چیلنج ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مہنگائی 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد پر آگئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.