ملک میں انٹرنیٹ سروسز  بحال

126

 

لاہور/اسلام آباد/کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دور کر کے سروس مکمل بحال کردی گئی ہے۔

 

ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان میں پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروس مکمل بحال ہو چکی ہیں۔ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک پر ڈیٹا سروسز کو بدھ کی سہہ پہر 3:48 پر مکمل بحال کر لیا گیا تھا۔

 

خیال رہے کہ پی ٹی سی ایل سسٹم میں خلل سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار تھی۔

تبصرے بند ہیں.