راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دہشت گرد رزاق ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا ، متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا۔
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
تبصرے بند ہیں.