ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پہلا میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

79

دمبولا: ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا میلہ سری لنکا میں آج شروع ہو گا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا  جائے گا۔

 

پہلا میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان دمبولا میں کھیلا جائے گا۔انڈیا  بمقابلہ پاکستان ایشیا کپ 2024 آج شام 7:00 بجے شیڈول ہے۔

گرین شرٹس  روایتی حریف کے خلاف میچ میں فتح کے لیے پُرامید ہیں۔ کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ندا ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ  اچھا تجربہ ہوتا ہے، امید ہے قومی ٹیم بھارت کے خلاف  اچھا کھیل پیش کرے  گی۔

یہ ٹورنامنٹ T20 فارمیٹ مین کھیلے جانے والا یہ ایونٹ  آئندہ T20 ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر بھی کام کرے گا۔  یہ ایونٹ بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا کے مکمل ارکان پر مشتمل ہے، جن میں ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ اور نیپال شامل ہوں گے۔ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ  کافائنل 28 جولائی کو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.