جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعوداور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی، جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کی معذرت

251

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعوداور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے اسپریم کورٹ  میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی، تاہم  جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی ہے۔

 

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔

 

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کا جوڈیشل کمیشن کے نام خط للکھتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی

مجھے ایڈہاک جج کے طور پر دوبارہ منتخب کر کے جو عزت بخشی گئی اس کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مشکور ہوں۔ ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔

تبصرے بند ہیں.