روس: داغستان میں نقاب پہننے پر پابندی عائد

20

ماسکو: داغستان میں  نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ روس کے مسلم اکثریتی شمالی قفقاز کے علاقے داغستان میں حکام نے خواتین کے نقاب پہننے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب 23 جون کو گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حملہ آوروں میں سے ایک نے نقاب پہن کر فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔

داغستانی مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی ایک مذہبی تنظیم، مفتیان نے کہا کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اس حوالے سے خطرات ختم نہیں ہوجاتے۔

ٹیلیگرام میسنجر ایپ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں داغستانی مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی ایک مذہبی تنظیم مفتیان نے کہا کہ وہ روس کی وزارت برائے مذہبی امور کی اپیل کے بعد نقاب پر ”عارضی“ پابندی عائد کررہے ہیں۔داغستان 2000 اور 2010 کی دہائیوں میں ایک اسلامی شورش سے دوچار تھا جو ہمسایہ ملک چیچنیا سے پھیلی تھی، حالیہ برسوں میں خطے میں سکیورٹی بہتر ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.