مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوگئے

12

پشاور:مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 105 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

 

زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے بند ہیں.