بانی چیئرمین سے گزارش کرونگی کہ عمر ایوب کا استعفی واپس لیں، پارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں: شاندانہ گلزار

17

راولپنڈی :  تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کاکہنا ہے کہبانی چیئرمین سے گزارش کرونگی کہ عمر ایوب کا استعفی واپس لیں، پارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں ہے۔

تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین سے گزارش کرونگی کہ عمر ایوب کا استعفی واپس لیں، پارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں ہے۔

شاندانہ نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات کا دن تھا جس کےلیے متعدد رہنما جیل پہنچے تاہم عمر ایوب، شبلی فراز سمیت کسی بھی لیڈر کو اجازت نہیں ملی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے تمام رہنما جیل کے باہر گھنٹوں کھڑے رہے یہاں تک کہ ملاقات کا وقت بھی ختم ہوگیا لیکن انتظامیہ نے اجازت نہ دی۔

تبصرے بند ہیں.