اسلا م آباد: پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیاہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔
قیدیوں کی فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے 254 بھارتی قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست بھارت کے حوالے دی گئی، جبکہ بھارت نے 452 پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے لاپتا 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے جو 1965 اور 1971 کی جنگ کے بعد سے بھارت کی تحویل میں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.