حکومت مینڈیٹ نہ رکھتی ہو تو ازسرنو الیکشن کے علاوہ  کوئی حل نہیں: سابق ن لیگی  وزیراعظم

19

 

لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مینڈیٹ نہ رکھتی ہو تو ازسرنو الیکشن کے علاوہ اور حل کیا رہ جاتا ہے۔

 

ایک انٹرویو میں انہوں نے ملک بھر میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مینڈیٹ نہ رکھتی ہو تو ازسرنو الیکشن کے علاوہ اور حل کیا رہ جاتا ہے۔ نئے الیکشن سے پہلے سیاسی مفاہمت ضروری ہے۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی یہ ٹیکسز برداشت نہیں کرسکتا، 50 فیصد ٹیکس کوئی نہیں دے گا،جو نوکریاں کررہے ہیں چھوڑ جائیں گے۔

 

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حد سے زائد ٹیکسز کا ریٹ بڑھائیں گے تو لوگ نہیں دیں گے۔ پاکستان کے عوام اس ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، کیا حکومت نے ٹیکس بیس بڑھانے کی کوشش کی؟ کوئی بھی یہ ٹیکسز برداشت نہیں کرسکتا۔

 

تبصرے بند ہیں.