اسلام آ باد : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے۔
اختلاف رائے سب کا حق ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فواد چودھری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں، سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔
تبصرے بند ہیں.