اسلام آباد: پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے اور دو دن میں دوسرا بڑا استعفیٰ سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن جنید اکبر قیادت کے حوالے سے کھل کر سامنے آگئے اور مایوس ہوکر مستعفی ہوگئے۔
اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہےنہ پارٹی فیصلوں میں کوئی اختیار، صرف چند مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں، لیکن وہ لوگ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیتے۔
جنید اکبر نے الزام عائد کیا کہ بانی سے ملنے کیلئے جانے والے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہ بتا دیا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔
جنید اکبر کاکہناہے بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینیفشری یہی لوگ، ان کے خاندان کے افراد اور دوست ہیں۔ ان میں اکثریت وہ لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد غبارے تک بھی نہیں اڑاے۔ وہ کارکنوں کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
تبصرے بند ہیں.