ترکیہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گیا،باضابطہ اعلان جلد ہوگا

30

استنبول:ترکیہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گیا،باضابطہ اعلان جلد ہوگا۔  ترکیہ  ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل تھا۔   اس وجہ سے کچھ پابندیوں کاشکار بھی رہا۔

تاہم ترکیہ کے گرے لسٹ سے نکلنے کا عندیہ دیتے ہوئے  ترکیہ کے وزیر خزانہ مہمت سمسک  کاکہنا ہےکہ ترکیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد ہوگا۔

منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خدشات پر ترکیہ کو2021ء میں گرے لسٹ میں رکھا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیرِ خزانہ مہمت سمسک سنگاپور میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے ترکیے کو نکالنے کا اعلان متوقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.