وزیر اعلی سندھ کابلوں میں کمی کے لیے اہم اقدام،سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت

116

کراچی:وزیراعلی سندھ  نے بلوں میں کمی کے لیے  اہم اقدام کرتے ہوئے  سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی  صدارت  میں  توانائی سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔اس میں انہوں نے وزیر توانائی کو سرکاری اداروں کو سولرائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

اس اجلاس میں  وزیر توانائی ناصر شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، سیکرٹری توانائی مصدق خان، سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کو سولرائز کرنے سے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جن سرکاری رہائشی عمارتوں کے لوگ بل نہیں دے رہے ان کی بجلی کاٹ دی جائے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کے سرکاری اداروں کے بل اگست میں ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر توانائی ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں سولرائزیشن کے کام کو تیز کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.