پشاور: جائیداد کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

34

پشاور: پشاور میں داؤدزئی کے نواحی علاقے  نحقی میں جائیداد کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہو گئے،

 

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے منتقل کیا گیا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت ذیشان، جواد، سکندر اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔  پولیس کے مطابق 3 افراد شوکت، شایان اور نعمان گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطاقب واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے۔

تبصرے بند ہیں.