دوران عدت نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر  فیصلہ محفوظ

17

اسلام آباد:دوران عدت نکاح کیس میں  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیلوں پر  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

عدت میں نکاح کیس سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ عدت نکاح کیس میں محفوظ فیصلہ 27 جون دن تین بجے سنایا جائے گا۔

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی اور مرکزی ایپلوں کی درخواست پر  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ میں سزا معطلی کی درخواست پر 7 منٹ دلائل دوں گا، شکایت کنندہ کو اس سے کم وقت میں بھی دلائل دینے چاہیے، آج مرکزی اپیل اور سزا معطلی کی اپیل زیر سماعت ہے، میری ذمہ داری عدالت کو بتانا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کون ہیں؟

 

اپیل کنندہ کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دلائل مکمل کرلیے گئے۔عدالت نے کیس کی سماعت میں 20 منٹ کا وقفہ کر دیا۔وقفہ کے بعد خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری دلائل مکمل کیے۔

 

بود ازان عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.