کنگسٹن : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 48 ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف 21 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میں شامل دونوں ٹیمیں کنگسٹن میں مدمقابل تھیں جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا تھا۔
افغانستان کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 118 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، رحمت اللّٰہ گرباز 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 51 اور کریم جنت 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
تبصرے بند ہیں.