چینی وزیر کی آج پاکستان آمد، سی پیک اجلاس کی مشترکہ صدارت کرینگے

19

اسلام آباد: چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر آج    پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

 

دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر لیو جیان چاو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ لیو جیان چاو  آج  سے 22 جون تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

 

نائب وزیراعظم کے ساتھ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی میکنزم کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔وہ پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.