بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آج بھی جاری، 100 انڈیکس کی 77 ہزار کی حد عبور

80

کراچی: بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آج بھی جاری ہے جہاں 100 انڈیکس 77 ہزار کی حد عبور کر  گیا۔

 

100 انڈیکس میں 892 پوائنٹس کا اضافہ کے بعد انڈیکس 77ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، 100 انڈیکس 935 پوائنٹس کے اضافے سے 77 ہزار 143 پر آ گیا۔

 

کاروبار کے دوران انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح 77ہزار 310 پر بھی پہنچا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 76 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.