لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،11 دہشت گرد ہلاک

16

راولپنڈی:لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،11 دہشت گرد ہلاک   ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق    لکی مروت میں سکیورٹی فورسز  نے  آپریشن کیا  اس آپریشن میں 11 دہشتگرد ہلاک   ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں کیا۔ آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی خدشہ کے باعث کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

تبصرے بند ہیں.