خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

69

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔

دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 73 ڈالر فی بیرل پر موجود  ہے۔ 2 ڈالر 76 سینٹس کی سطح پر عالمی گیس قیمت مستحکم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اتوار کو روس اور اتحادیوں کی سربراہی میں پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) نے اتفاق کیا تھا کہ وہ 2025 تیل کی پیداوار میں اضافہ کریں گے تاہم رضاکارانہ طور پر کمی کا پہلو رکھا تھا تاکہ بتدریج عمل کیا جائے اور رکن ممالک کو دشواری پیش نہ آئے۔

تبصرے بند ہیں.