پاکستان برطانیہ کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کیلئے خط پر دستخط

52

لندن: وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانوی  ہم منصب   جیمز کلیورلی سے ملاقات کی۔

 

دونوں وزراء داخلہ  کی موجودگی میں برطانیہ اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے۔ پاکستان اور برطانیہ میں  قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کیا جا سکے گا۔

 

اقدام سے  غیر قانونی نقل مکانی اور منظم امیگریشن جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات اور منظم امیگریشن جرائم پر باہمی تعاون ممکن ہو گا۔کمیٹی میں  وزارت داخلہ، نیشنل پولیس بیورو، برطانوی ہائی کمیشن  کے نمائندے شامل ہوں گے۔

 

وزیر داخلہ  محسن نقوی اور برطانیہ کے وزیر داخلہ کے درمیان  ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال  کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا طویل المدتی شراکت دار ہے۔

 

برطانوی وزیر داخلہ نے افغانستان سے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.