خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

70

پشاور:خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع صوابی، سوات اور کوہاٹ میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آنے کے بعد محکمہ صحت نے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔ مہم کے دوران 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے دوران 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لیے 26 ہزار پولیو اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

تبصرے بند ہیں.