چاہت فتح علی کے گانے’بدو بدی‘ کی مقبولیت عارضی ہے: جگن کاظم

162

لاہور: اداکارہ  و ٹی وی میزبان جگن کاظم کاکہنا ہے کہ  چاہت فتح علی  کے گانے’بدو بدی‘  کی مقبولیت عارضی ہے۔جگن کاظم   حال ہی میں احمد علی بٹ کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے  گفتگو کرتےہوئے کہا کہ  چاہت فتح علی  کے گانے’بدو بدی‘  کی مقبولیت عارضی ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ گانے ’بدو بدی‘ کی شہرت بھی ماضی میں ریلیز کیے گئے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کی طرح عارضی ہے۔اداکارہ نے چاہت فتح علی خان کے گانے کی مقبولیت کو عارضی قرار دیا اور کہا کہ مذکورہ گانا بھی ماضی میں اسی طرح تھوڑے وقت کے لیے مقبول ہونے والے گانوں کی طرح ہی ہے۔

جگن کاظم کے مطابق ماضی میں بھی ’بدو بدی‘ کی طرح ’آئی ٹو آئی‘ اور ’ون پاؤنڈ فش‘ بھی عارضی طور پر کافی مقبول ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح چائے والا سمیت دیگر لوگ بھی سامنے آئے اور انہوں نے کچھ وقت کے لیے دھمکایا اور پھر غائب ہوگئے، ان کی شہرت اور مقبولیت عارضی ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اس بات کی خواہش مند رہی ہیں کہ انسان کو ایسا کام کرنا چاہیے جو دیرپا ہو اور اس کی مقبولیت ہمیشہ ہی قائم رہے۔ان  کاکہنا تھاکہ میں   کم  کام کرتی ہوں  لیکن جو بھی کام کرتی ہوں وہ دیرپا ہوتا ہے اور اس کا اثر دیر تک رہتا ہے۔
جگن کاظم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ماضی میں ان سے متعلق پیش گوئی کی جاتی رہی کہ ان کا کیریئر ختم ہوگیا لیکن آج تک انہیں ٹی وی شوز میں بکواس کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.