حیدرآباد، گیس سلنڈر دھماکے سے4 افراد جاں بحق، 57 افراد زخمی

74

حیدرآباد: حیدرآبادمیں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے4 افراد جاں بحق، خواتین، بچوں سمیت 57 افراد زخمی ہو گئے۔

 

رپورٹس کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے 48 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں مکان مالک اور تین بچے شامل ہیں۔

 

متعدد زخمیوں کو کراچی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمی ہونے والے9 مزید افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

کراچی سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد گورنر سندھ  آبدیدہ ہوگئے اور  کہا کہ صورتحال دیکھ کر اب مزید مجھے منصب پر نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جان بچانے کے لیے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت عذرا پیچوہو نے برنز وارڈ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کے بہترین علاج کے لیے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گیس کی قلت ہے، یہ واقعہ افسوسناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.