"میرا جسم مزید درد، ٹوٹ پھوٹ اور تناؤ برداشت نہیں کر سکتا "،ونڈیز کے ڈیوائن براوو کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جمیکا:ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈیوائن براوو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میرا جسم مزید درد، ٹوٹ پھوٹ اور تناؤ برداشت نہیں کر سکتا اس لئے بھاری دل کے ساتھ باضابطہ طور پر ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں۔
ڈیوائن براوو نے 2023ء میں انڈین پریمیئر لیگ جبکہ 2021ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، انہوں نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں 164 میچز کھیل کر 2968 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 199 وکٹ بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
یادرہے کہ ٹی ٹونٹی میچز میں بھی براوو نے 91 میچز کھیل کر 1255 رنز بنائے اور 77 وکٹیں حاصل کیں
تبصرے بند ہیں.