بانی پی ٹی آئی کا نکاح شرعی تھا یا غیر شرعی؟ محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

14

اسلام آباد:  دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند آج  عدت میں نکاح کیس کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے، معزز عدالت نے 23 مئی کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

واضح رہے کہ عدالت نے  28 مئی کو کیس کا فیصلہ سنانے کا عندیہ دیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے غیرمتوقع اعلان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر متوقع فیصلے میں تاخیر کر دی، جس کی سماعت گزشتہ روز (منگل) سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

یاد  رہے کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا تھا کہ وزیراعظم نے 28 مئی ’یوم تکبیر‘ کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور زیریں عدالتوں نے بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

 

پوری کاز لسٹ کی منسوخی (سماعت کے لیے مقرر کیسز کی فہرست) کے نتیجے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ آج (29 مئی) کو سنائے جانے کا امکان ہے، جس میں وہ 7 سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.