ابوظہبی : وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دورہ پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ دوسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ یو اے ای ہے۔
انہوں نے یواے ای پہنچنے پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ابھی مختصر لیکن اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچا ہوں۔ تاریخی اور برادرانہ پاک یو اے ای تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ثمر آور ملاقات کا منتظر ہوں۔
Just arrived in the UAE on a short but important visit. Looking forward to a fruitful exchange of views with the UAE leadership with a view to deepen the historic and brotherly PAK-UAE ties.
🇵🇰🤝🇦🇪— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 23, 2024
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے سعودی عرب کا بھی دورہ کرچکے ہیں جبکہ جون کے پہلے ہفتے میں چین بھی جا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.