عمران خان نے کہا ہے کہ میں معافی نہیں مانگوں کا بلکہ مجھ سے معافی مانگی جائے: بیرسٹر گوہر

71

 

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کےمظاہرین کے ساتھ ہے۔

 

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام پر بوجھ پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کیخلاف طاقت استعمال ہورہی ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مظاہرین کے ساتھ ہے۔عمران خان نے کہا مجھ سے معافی مانگی جائے بجائے اسکے کہ میں معافی مانگوں، absolute power انسان کو کرپٹ کرتی ہے،ملک میں آئین و قانون ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.